خبرنامہ انٹرنیشنل

استنبول ایئرپورٹ حملہ، منصوبہ ساز چیچن علیحدگی پسند احمد شیتیوف تھا

انقرہ/واشنگٹن(آئی این پی)ترکی کے استنبول ایئرپورٹ پر حملے کا منصوبہ ساز چیچن علیحدگی پسند احمد شیتیوف تھا جو داعش کے ساتھ کام کرتا ہے،ترکی کے شہر استنبول کے اتاترک ایئرپورٹ پر منگل کو تین خود کش دھماکوں میں بیالیس افراد ہلاک اور دو سو سے زائدزخمی ہوئے تھے۔امریکی میڈیا نے ترک پولیس حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ استنبول ایئرپورٹ حملوں کا منصوبہ ساز چیچن احمد شیتیوف تھا جو اب داعش کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے کام کرتا ہے۔ تاہم امریکی انٹیلی جنس حکام نے حملوں میں احمد شیتیوف کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق چیچنیا جنگ کیدوران شدید زخمی احمد شیتیوف سال دو ہزار میں روسی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں لگ گیا اور تشدد کے باعث اس کا بازو کٹ گیاتھا۔تاہم وہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوا اور انہوں نے دو ہزار تین میں اپنی بیوی اور بچوں کے ساتھ آسٹریا میں سیاسی پناہ حاصل کر لی۔