خبرنامہ انٹرنیشنل

استنبول بم دھماکے، ترک صدرکی عالمی برادری سےتعاون کی اپیل

استنبول: (اے پی پی) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے تعاون کی اپیل کر دی ہے۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر رجب طیب ا ردوان کے جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں استنبول میں اتاترک ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملے کے نتیجہ میں 50 افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ استنبول میں پھٹنے والے بم کسی دوسرے ملک کے شہر میں کسی بھی ایئر پورٹ پر ہو سکتے تھے۔ انھوں نے کہا کہ وہ تمام تر مملک کو بنی نوع انسانوں کے خلاف ان حملوں کا سد باب کرنے کے لیے مشترکہ جدوجہد کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔