خبرنامہ انٹرنیشنل

استنبول: دہشت گردوں کا فوجیوں پر حملہ، 13 فوجی ہلاک

استنبول :(ملت+اے پی پی) ترک شہر قیصری میں دہشت گردوں نے فوجیوں سے بھری بس کو بارود سے بھری کار سے نشانہ بنایا۔ بس آف ڈیوٹی فوجیوں کو لے جا رہی تھی۔ واقعے میں تیرہ فوجی جاں بحق اور اڑتالیس زخمی ہو گئے۔
زخمیوں میں عام شہری بھی شامل ہیں۔ دھماکے سے بس مکمل تباہ ہو گئی۔ گزشتہ ہفتے استنبول میں فٹبال میچ کے بعد ہونے والے دھماکے میں چوالیس افراد جاں بحق ہوئے تھے۔