خبرنامہ انٹرنیشنل

استنبول میں دھماکوں کے بعد میٹروبس کو آگ لگ گئی

انقرہ :(اے پی پی) ترکی کے سب سے بڑے شہر استنبول میں میٹرو کی ایک بس کو آگ لگ گئی ہے۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ استنبول کے علاقے توپ کپی میں واقع ایک میٹرو اسٹیشن پر پیش آیا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ پہلے زوردار دھماکوں کی آوازیں آئیں جس کے بعد میٹرو بس کو آگ لگ گئی کے شعلوں کی لپیٹ میں آگئی۔فوری طور پراس واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تا ہم میٹرو کی اس لائن پر ٹریفک کو بند کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اورآگ بجھائی۔