خبرنامہ انٹرنیشنل

اسد حکومت کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج

اسد حکومت کے خلاف جنگی جرائم کے مقدمات درج
برلن: (ملت آن لائن) جرمنی میں موجود شامی مہاجرین نے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات کے تحت مقدمات درج کرا دیئے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق جرمنی میں موجود شامی مہاجرین نے صدر اسد کے خلاف مقدمات میں 13 شامی مرد اور خواتین نے 17 مشتبہ افراد کا نام دیئے ہیں جو ان کے خیال میں اسد کی بے رحمانہ پالیسیوں کے سب سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔ ملزم نامزد کئے جانے والوں میں شام کے نیشنل سکیورٹی بیورو، ایئر فورس انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ، وزارت دفاع اور ملٹری پولیس کے سربراہان شامل ہیں۔ ان شامیوں کو انسانی حقوق کے گروپوں کی حمایت بھی حاصل ہے۔