یروشلم(آئی این پی)اسرائیلی حکومت نے عرب علاقوں میں سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے مسلمان کو پولیس میں بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے وزیر برائے اندرونی سلامتی گیلاد ایردن کا کہنا ہے کہ عرب علاقوں میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے پولیس میں مسلمانوں کو بھرتی کرنا چاہتے ہیں۔اس سلسلے میں پولیس ڈسٹرکٹ ہوف کے نائب سربراہ جمال خکاروش کو پولیس میجر جنرل کے عہدے تک ترقی دی گئی۔ پولیس کے انسپکٹر جنرل رونی الشیخ کے خیال میں خکاروش کی ترقی عرب علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کارروائیوں میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔منصوبے ہے کہ آئندہ تین سالوں میں 1300 عربوں کو پولیس میں بھرتی کی جائے گی۔