تل ابیب ۔(ملت+اے پی پی)اسرائیل نیخفیہ ادارے موساد کے 2019ء کے لئے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے بجٹ کی منظوری دے دی۔مرکزفلسطین اطلاعات کے مطابق اس رقم کا ایک بڑا حصہ موساد کے بیرون ملک قائم نیٹ ورک پر صرف کیا جائے گا۔ موساد کے بیرون ملک نیٹ ورک میں شامل ایجنٹوں اور جاسوسوں کی تعداد 7ہزار سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔عبرانی اخبار ہارٹز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2016ء میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کی جانب سے یوسی کوہن کو ادارے کا سربراہ مقرر کرنے کے بعد موساد کے بیرون ملک نیٹ ورک میں غیرمعمولی وسعت پیدا کی گئی ہے۔کوہن کی زیرنگرانی صہیونی انٹیلی جنس ایجنسی نے کئی تبدیلیاں کی ہیں۔ ایجنسی کے بجٹ میں بھی اضافہ ہوا ہے اور خفیہ ایجنسی بیرون ملک اپنی کارروائیوں میں بھی جدت پیدا کررہی ہے۔