خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی سفارتخانہ نہیں کھولا جائے گا، اردن

اسرائیلی سفارتخانہ نہیں کھولا جائے گا، اردن
عمان:(ملت آن لائن) اردن نے کہا ہے کہ عمان میں اسرائیل کا سفارتخانہ کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اردن میں اسرائیلی سکیورٹی اہلکار کی فائرنگ کے نتیجے میں دو مقامی افراد کی ہلاکت کے بعد اس عرب ملک نے اسرائیل کا سفارتخانہ بند کر دیا تھا۔ ایک تازہ بیان میں اردن نے کہا ہے کہ جب تک اسرائیل اس واقعے کی تحقیقات شروع نہیں کرتا، تب تک سفارتخانہ نہیں کھولا جائے گا۔ اسرائیلی نے فائرنگ کے اس واقعے کے بعد اس سکیورٹی اہلکار کو سفارتی استثنا دلوا دیا تھا، جس کے باعث اردن میں اس کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کی جا سکی تھی۔