انقرہ ۔(ملت آن لائن) ترکی نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر غزہ پر حملے بند کرے۔ترک خبر رسان ایجنسی کے مطابق صدارتی ترجمان ابراہیم قالین نے بین الاقوامی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تازہ جھڑپیں ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ اسرائیل کی غزہ پر بمباری کے نتیجے میں 13 فلسطینی شہید ہوگئے.