خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج نے احد تمیمی کے زخمی کزن سمیت 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

اسرائیلی فوج نے احد تمیمی کے زخمی کزن سمیت 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا

مقبوضہ بیت القدس:(ملت آن لائن) اسرائیلی فوج نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زخمی لڑکے محمد تمیمی سمیت 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے نبی صالح میں اسرائیلی فوجیوں نے رات گئے کارروائی کرتے ہوئے مختلف گھروں میں چھاپے مار کر 10 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتان افراد میں احد تمیمی کا کزن بھی شامل ہے جسے گزشتہ سال 15 دسمبر کو اسرائیلی فو ج نے سر میں ربڑ کی گولی مار کر شدید زخمی کردیا تھا۔ محمد تمیمی گولی لگنے سے کومہ میں چلا گیا تھا اور مقامی اسپتال کے ڈاکٹرز نے فوری طور پر گولی لگنے سے متاثر ہونے والے حصہ کو نکال دیا تھا جس سے اس کی جان بچ گئی تھی تاہم ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ محمد تمیمی کو مکمل ٹھیک ہونے کے لیے سر کی سرجری کی ضرورت ہے۔
اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی عہد تمیمی عدالت میں پیش
اسرائیلی فوج نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نبی صالح کے علاقے سے ان افراد کو گرفتار کیا گیا جو کہ اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کرتے ہیں اور ان کے راستے میں رکاوٹ بنتے ہیں جب کہ محمد تمیمی کو پولیس نے تفتیش کے بعد رہا کردیا ہے۔ نبی صالح کے مکینوں کا کہنا ہے کہ احمد تمیمی کے معاملے پر اسرائیلی فوجی جان بوجھ کر ان کے علاقے کو نشانہ بنارہی ہے اور انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ رات گئے تازہ کارروائی میں اسرائیلی فوج نے 10 افراد کو گرفتار کیا جن میں محمد تمیمی اور 5 نوعمر لڑکے بھی شامل ہیں۔
ایمنسٹی کا احد تمیمی کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ
واضح رہے کہ احد تمیمی کو 16 دسمبر 2017ء کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا،احد تمیمی نے اپنے کزن محمد تمیمی کو زخمی کرنے اور گھر میں گھسنے پر اسرائیلی فوجی کو تھپڑ رسید کیا تھا اور انہیں اپنے گھر سے نکال دیاتھا۔