خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی دہشت گردی، چاقوحملے کے الزام میں 2 فلسطینی بچے شہید

نابلس:(اے پی پی)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزید2 فلسطینی بچے شہید کر دیے۔ اسرائیلی فوج نے حسب معمول دعویٰ کیاہے کہ دونوں فلسطینی لڑکوںنے چاقوکی مدد سے اسرائیلی فوجیوںپرحملہ کیا تھا، جوابی کارروائی میںماراگیا۔ اطلاعات کے مطابق بدھ کو یہودی کالونی عیلیہ کے قریب اسرائیلی فوجیوں نے 2 نہتے فلسطینی لڑکوں کو گولیاں ماردیں جس کے نتیجے میں دونوں موقع پر ہی شہیدہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں 2 فلسطینی لڑکوں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ ان میں سے ایک کی شناخت لبیب خلدون انورعزام اور دوسرے کی محمدہشام علی زغلون کے نام سے کی گئی, دونوں کی عمر17 سال بیان کی گئی ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی لڑکوںنے ایک یہودی آبادکارکوچاقو سے حملے کانشانہ بنایا، اسے بیت المقدس کے تصیدق شعار اسپتال میںداخل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے دعویٰ کیاہے کہ قابض فوجیوںنے اسکے2کارکنوں کوگولیاںمارکرشہیدکردیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر کے بعد سے اب تک صہیونی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں میں 189 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔