مقبوضہ بیت المقدس ۔(اے پی پی) اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شخص ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے ۔ فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہ فائرنگ مقبوضہ مغربی کنارے میں قلندیامیں واقع مہاجرین کیمپ میں کی۔ اسرائیلی پولیس کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ شب ایک جیپ پر سوار 2 اسرائیلی سرحدی گارڈ غلطی سے اس کیمپ میں داخل ہو گئے جس کے بعد فا ئرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویناک ہے۔واضح رہے کہ اسرائیلی اور فلسطینیوں کے درمیان جاری حالیہ پرتشدد کارروائیوں میں اب تک 178 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد 28 ہے۔