خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید، غزہ میں حالات کشیدہ

اسرائیلی فوج

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید، غزہ میں حالات کشیدہ

غزہ:(ملت آن لائن) غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ اور ربڑ کی گولیاں چلانے سے 3 نوجوان شہید اور 365 زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطین میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے خلاف گزشتہ 6 ہفتوں سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم 30 مارچ سے ان مظاہروں میں شدت آ گئی ہے اور مظاہرین کی جانب سے صرف غزہ میں 700 میٹر پر محیط طویل خیمے لگا دیئے گئے ہیں جسے روکنے کے لیے قابض اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیمپ کے سامنے 100 سے زائد اسنائپر متعین کردیئے ہیں۔ غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں جب کہ مظاہرین ہر آنسو گیس کی شیلنگ، ربڑ کی گولیاں اور براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 365 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔