خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 2 فلسطینی شہید‘ 30 زخمی

اسرائیلی فوج کی فائرنگ‘ 2 فلسطینی شہید‘ 30 زخمی
غزہ:(ملت آن لائن) اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہوگئے۔ غزہ میں فلسطینی عوام امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے کہ اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر دی۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے احتجاج کرنے والے 2 مظاہرین شہید جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے دونوں افراد کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر اسرائیلی جارحیت اور ٹرمپ کےخلاف زبردست نعرے بازی بھی کی گئی۔ خیال رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی فوج نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پرفائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 80 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فورسزکی فائرنگ‘ 4 فلسطینی شہید‘ 160زخمی گزشتہ ہفتےامریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرین پراسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق جبکہ 160 افراد زخمی ہوگئے تھے۔