خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی قید میں بھی عہد تمیمی کا مورال بلند

اسرائیلی قید

اسرائیلی قید میں بھی عہد تمیمی کا مورال بلند

اسرائیل : (ملت آن لائن) اسرائیلی جیل میں قید عہد تمیمی کے والد کی پہلی بار اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات، باسم تمیمی کا کہنا تھا کہ دونوں ماں بیٹی کا مورال بہت بلند ہے۔ نہتے فلسطینوں پر گولیاں برسانے والے اسرائیلی فوجیوں کوتھپڑ اور لات مارنے کا جرم، دسمبر 2017 سے اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی لڑکی عہد تمیمی کے والد کی پہلی مرتبہ اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات ہوئی، میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں کا مورال بہت بلند ہے۔ عہد تمیمی کے والد باسم تمیمی نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں اپنی بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی ، دوران ملاقات وہ دونوں شیشے کی دوسری جانب بیٹھی ہوئی تھیں اور ان سے 45 منٹ تک بذریعہ فون بات چیت ہوئی۔ 17 سالہ عہد تمیمی کے والد کے مطابق ان کی بیٹی اپنی درسی کتابوں کے مطالعے اور انگریزی کی تعلیم حاصل کرنے میں وقت گزارتی ہے۔ عہد تمیمی کو ایک ویڈیو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ۔ اس ویڈیو کلپ کو عالمی سطح پر بھرپور توجہ ملی تھی۔
………………………….
اس کبر کو بھی پڑھیے…کوسوو پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی، آنسو گیس کے شیل سے حملہ

کوسوو (ملت آن لائن) کوسوو کی پارلیمنٹ میدان جنگ بن گئی، مونٹینیگرو کے ساتھ سرحدی تنازع پر ہونے والی ووٹنگ کے دوران اپوزیشن نے ایوان میں آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے۔معاملہ مونٹینیگرو کیساتھ سرحدی تنازع حل کرنے کے دوران خراب ہوا ،سپیکر نے ہنگامہ آرائی کے بعد کارروائی ملتوی کر دی کوسوو کی پارلیمنٹ میں مونٹینیگرو کے ساتھ سرحدی تنازع کو حل کرنے کیلئے ووٹنگ جاری تھی، اپوزیشن نےسرحدی معاہدے کے خلاف ایکشن دکھاتے ہوئے پارلیمنٹ میں آنسو گیس کے شیل پھینک دیئے جس سے پارلیمنٹ میں دھواں بھر گیا۔ اس صورتحال کے باعث سپیکر کو سیشن ملتوی کرنا پڑا۔