خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن الزامات کے تحت تفتیش

اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن الزامات کے تحت تفتیش
اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی

تل ابیب(ملت)اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو سے ملکی ٹیلی کام کے ایک ادارے کو مراعات دینے کے الزام میں پوچھ گچھ کی گئی۔انسداد بدعنوانی کے ادارے کے حکام کا اصرار ہے کہ نیتن یاہو نے بازیق ٹیلی کام کو خصوصی مراعات دلوائی تھیں تا کہ اُن کی اور اہلیہ کی خصوصی ٹیلی وژن کوریج کی جا سکے ۔ چھان بین کرنے والے حکام نے ملکی وزیراعظم سے چار گھنٹے تک تفتیشی سوالات کیے ۔