مقبوضہ بیت المقدس ۔(ملت+اے پی پی)اسرائیلی پولیس بدعنوانیوں کے الزام میں اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو سے ایک بار پھر تفتیش کرے گی۔ فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کو رواں ہفتے کے اختتام پر ایک بار پھر بدعنوانی کے دو الگ الگ معاملات میں تفتیش کا سامنا کرنا پڑے گا اور پولیس ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کر کےعدالت میں پیش کرے گی۔بدعنوانی کے دو دیگر مقدمات میں نتن یاہو سے17اگست کو 4 گھنٹے تک باز پرس کی گئی تھی۔نتن یاہو کوگزشتہ چند ماہ کے دوران کئی بار مالی بدعنوانیوں کے الزام میں عدالتی کارروائی اور پولیس تفتیش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم کو فوجی سودوں میں بھاری خرد برد کرنے اور ایک اخبار کو فروغ دینیکے لیے رشوت لینے کے الزامات میں مقدمات کا سامنا ہے۔