خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن اسکینڈل سے بچانے کے لیے بل منظور

اسرائیلی وزیراعظم

اسرائیلی وزیراعظم کو کرپشن اسکینڈل سے بچانے کے لیے بل منظور

تل ابيب:(ملت آن لائن) اسرائیلی پارلیمنٹ میں وزیراعظم نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات میں تحفظ فراہم کرنے کا بل منظور کرلیا۔ کرپشن مقدمات کا سامنا کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم کو چارجز سے بچانے کے لیے اپوزیشن کی شدید مخالفت کے باوجود صرف 5ووٹ کی برتری سے بل منظور کیا گیا، بل وزیراعظم کی پارٹی کی جانب سے ایوان میں پیش کیا گیا جس کے حق میں 59اور مخالفت میں 54ووٹ ڈالے گئے۔ بنیادی طور پر اس بل میں پولیس کے اختیارات کو محدود کیا گیا ہے جب کہ تجزیہ نگاروں اور ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومتی بل کا مقصد صرف اور صرف وزیراعظم کو کرپشن اسکینڈل میں تحفظ فراہم کرنے کا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ یہ قانون بے گناہ لوگوں کو تحفظ دے گا ، خصوصاً ان افراد کو جو روزانہ پولیس کی تفتیش کی اذیت کا سامنا کرتے ہیں تاہم ناقدین کا ماننا ہے کہ یہ قانون دراصل پولیس کی جانب سے وزیراعظم کے خلاف جاری تفتیش کے اختیارات کو کم کرنا ہےجب کہ حزب اختلاف نے بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیتن یاہو کو اس وقت دو کرپشن اسکینڈلز کا سامنا ہے جس میں پولیس نے ان سے تفتیش بھی کی ہےجب کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے سیاسی مقدمات قرار دیا ہے۔