خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی وزیر دفاع نے برسلز حملوں کو نئی عالمی جنگ قرار دے دیا

مقبوضہ بیت المقدس :(اے پی پی) اسرائیلی وزیر دفاع موشے یالون نے برسلز حملوں کو ایک نئی عالمی جنگ سے تعبیر کیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اس جنگ کو اسرائیل اور دیگر ممالک کو مل کر لڑنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کو تیسری عالمی جنگ یا تہذیبوں کے مابین تصادم بھی کہا جا سکتا ہے۔ یالون نے اس موقع پر سب کو ایک ہی کشتی کا سوار قرار دیتے ہوئے بیلجیم اور یورپی یونین کو تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔واضح رہے کہ منگل کو برسلز میں ہونیوالے حملوں میں 30 سے زائد افراد ہلاک ہو ئے تھے۔