خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیلی پارلیمنٹ نےنیتن یا ہوکوبچانےکی کوششیں تیزکردیں

اسرائیلی پارلیمنٹ نےنیتن یا ہوکوبچانےکی کوششیں تیزکردیں
تل ابیب: (ملت آن لائن) اسرائیلی پارلیمنٹ نے وزیر اعظم نیتن یاہو کو کرپشن الزامات سے بچانے کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ نیتن یاہو کے خلاف کرپشن الزامات کے تحت تفتیش جاری ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومتی ارکان نے پارلیمنٹ میں ایک بل پیش کیا ہے جس کے تحت تفتیشی عمل کے حوالے سے قوانین میں دو نئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔پہلی شق کے مطابق اٹارنی جنرل پولیس سے اب تک ہونے والی تفتیش کے نتائج معلوم کرسکتا ہے تاہم وہ اسے ظاہر نہیں کرسکے گا جبکہ دوسری شق کے مطابق تفتیش کے نتائج کو ظاہر کرنے والے کو ایک سال تک جیل جانا پڑسکتا ہے۔بل کے حق میں 46جبکہ مخالفت میں 36ووٹ آئے جبکہ اس پر ابھی مزید دو بار ووٹنگ ہونا باقی ہے جس کے بعد یہ قانونی شکل اختیار کرسکے گا۔اپوزیشن نے الزام عائد کیا ہے کہ اس نئے قانون کا مقصد وزیر اعظم نیتن یاہو کو کرپشن کے الزامات کے تحت جاری تفتیش سے بچانا ہے۔