خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل: بغیر مقدمے کے 13 ماہ قید کاٹنے والے فلسطینی نژاد فرانسیسی کی رہائی

یروشلم: اسرائیل نے غیر واضح الزامات پر بغیر کسی مقدمے کے 13 ماہ تک قید رہنے والے فلسطینی نژاد فرانیسیسی وکیل کو رہا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 33 سالہ صلاح حموری کو اسرائیل کے نقب صحرا سے لائے جانے کے بعد یروشلم پولیس ہیڈکوارٹر سے رہا کیا گیا۔

اس حوالے سے اٹارنی محمد حسن کا کہنا تھا کہ صلاح حموری کو آئندہ 30 دن تک کسی بھی طرح کے مظاہرے یا اپنی رہائی کی خوشی منانے سے منع کیا گیا ہے اور انہیں 825 ڈالر بھی ادا کرنا ضروری ہوں گے۔

واضح رہے کہ صلاح ہاموری کو مشرقی یروشلم سے 23 اگست 2017 کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد میں انہیں اسرائیل کی جانب سے کہلائے جانے والی انتظامی حراست میں رکھا گیا تھا، جس میں مقدمے کے بغیر قابل تجدید 6 ماہ قید میں رکھ سکتے ہیں۔

دوسری جانب ہامور کی قید کے حوالے سے نہ تو متاثرہ شخص کو اور نہ ہی ان کے وکیل کو بتایا گیا تھا کہ انہیں کس وجہ سے حراست میں لیا گیا جبکہ اسرائیل کی مقامی انٹیلی جنس ایجنسی بھی اس بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے گریزاں تھی۔

رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صلاح ہاموری کا کہنا تھا کہ ’ آزادی ایک ناقابل بیان احساس ہے‘، تاہم جب وہ قید میں تھے تو فرانس نے ان کی رہائی کے لیے موثر کوششیں نہیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ ’اسرائیل جیلوں میں قید کا نظام مشکل ہے، اسرئیلی ہماری خواہشات اور ہمیں سماج اور خاندان سے الگ کرنے کے لیے ہر کوشش کرتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ دوران قید ان کا اپنی بیوی اور بچے سے رابطہ نہیں کرایا گیا جبکہ اسرائیل نے فرانس میں مقیم ان کی بیوی کی ویزا کی درخواست بھی مسترد کردی تھی‘۔

ادھر جب فرانس میں موجود صلاح ہاموری کی اہلیہ سے رابطہ کیا تو انہوں ے بتایا کہ اسرائیل حکام نے ان کے شوہر کو فلسطین کی آزادی کے لیے مقبول تحریک سے تعلق رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا کیونکہ اسرائیل، امریکا اور یورپی یونین کی جانب سے اس تحریک کو دہشت گرد گروپ کی فہرست میں رکھا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون اور وزیر خارجہ چین یوس نے کئی مرتبہ اس معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے تبادلہ خیال کیا تھا۔

صلاح ہارمونی کی قید کے حوالے سے اسرائیل کا کہنا تھا کہ انتظامی قید اس بات کی اجازت دیتی ہے کہ وہ ثبوت جمع کرنے اس مقصد سے ملزم مزید جرم نہ کرے تو وہ اسے قید میں رکھ سکتے ہیں۔