خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سعودی وزیر خارجہ

اسرائیل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، سعودی وزیر خارجہ
ریاض(ملت آن لائن) سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سعودی عرب نے تعلقات استوار نہیں کئے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب القدس پر امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کرچکا ہے۔ عادل الجبیر نے فرانس 24چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ القدس سے متعلق سعودی عرب کا موقف بالکل واضح ہے۔ ہم اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عرب امن فارمولے کے مطابق 2 ریاستی حل کو ضروری سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بالآخر 67ء کی حدود کے اندر فلسطینی ریاست قائم ہوگی۔ مشرقی القدس اس کا دارالحکومت ہوگا۔ اس سے مختلف کوئی بھی بات کوئی معنی نہیں رکھتی۔