مقبوضہ بیت المقدس۔ (اے پی پی) اسرائیل کے وزیردفاع نے کہاہے کہ اسرائیل غزہ کی پٹی میں حماس کے خلاف ایک اور ممکنہ لڑائی اور کارروائی کی تیاری کررہاہے ۔ منگل کو ذرائع ابلاغ کے مطابق حیفہ میں امریکہ کے ساتھ مشترکہ فوجی وجنگی مشقوں کے موقع پر اسرائیلی وزیردفاع نے کہاکہ ہم بڑے امن وسکون کے ساتھ رہ رہے ہیں جبکہ حماس کی طرف سے ایک گولی تک نہیں چلائی گئی تاہم حماس نے اپنے جنگجووں کی تعداد میں اضافہ کیا ہے وزیر دفاع نے کہا کہ حماس خود کو راکٹوں سے مسلح کرنے کی کوششیں کررہی ہے ۔اور حماس نے حال ہی میں راکٹوں کے تجربات کئے ہیں جو کہ سمندر میں چھوڑے گئے۔واضح رہے کہ 2014 کی جنگ میں 70 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 2 ہزار فلسطینی شہید ہوگئے تھے