خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل فلسطین تنازع، جرمنی کی دو ریاستی حل کی حمایت

اسرائیل فلسطین

اسرائیل فلسطین تنازع، جرمنی کی دو ریاستی حل کی حمایت

برلن(ملت آن لائن)جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اسرائیل فلسطین تنازع کے خاتمے کی خاطر دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمن حکومت دو ریاستی حل کی حمایت کرتی رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ کے دورے کے دوران انہوں نے اسرائیلی وزیرا عظم بینجمن نیتن یاہو کے علاوہ فلسطینیصدر محمود عباس سے بھی ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے فلسطینی قیادت سے کہا کہ امریکا کے بغیر اس خطے میں قیام امن کی کوششیں مشکل ہو جائیں گی، اس لیے انہیں امن مذاکرات میں امریکا کی شمولیت کو بحال کرنے پر غور کرنا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ نے اسرائیل کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات کے باوجود جرمنی اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔