برلن ۔ (اے پی پی) جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تنازعہ کے خاتمے کے لئے ایک مرتبہ پھر دو ریاستی حل کو اہم قرار دیا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن چانسلر نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ بات چیت کے ایک ایسے عمل کی ضرورت ہے جو دو ریاستی حل کے لئے مذاکرات شروع کرنے کی بنیاد فراہم کر سکے۔ اس موقع پر بینجمن نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینیوں کے ساتھ کسی پیشگی شرط کے بغیر ہی مذاکرات ممکن ہیں۔واضح رہے کہ ان دونوں رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات جرمنی اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح پر ہونے والے اپنی نوعیت کے چھٹے مذاکرات کے موقع پر ہوئی ہے۔