خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل میں ایک عمارت میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک

اسرائیل میں ایک عمارت میں دھماکہ، 3 افراد ہلاک
تل ابیب:(ملت آن لائن) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں دھماکے میں3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ترک خبر رساں ادارے نے اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں جافا کے علاقے میں ایک عمارت میں دھماکے کے باعث عمارت زمین بوس ہو گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق جافا کے علاقے میں ہونے والے اس دھماکے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔