خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل نے یہودی آبادیوں کی تعمیرکےلیےمزید رقم مختص کردی

مقبوضہ بیت المقدس:(اے پی پی) اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی آبادیوں کی تعمیر کے لیے 18 ملین ڈالر کی اضافی رقم کی منظوری دے دی۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے اس فیصلے کی منظوری سلامتی کو لاحق خطرات کے جواز کے طور پر دی ہے۔ بین الاقوامی قوانین کی رْو سے اسرائیل کی یہ آبادیاں تجاوزات کے زمرے میں آتی ہیں، اور اقوام متحدہ اور امریکا بھی ان کی شدید مخالفت کرتے ہیں۔ تاہم وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت اس سلسلے کو روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔