خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل پانچ سال میں جوہری معاہدے کی توثیق کردے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ:(اے پی پی) اقوام متحدہ کے تحت جوہری ہتھیاروں کے تجربات پر پابندی کے جامع معاہدے ( سی ٹی بی ٹی) پر عمل درآمد کرانے کی ذمے دار تنظیم کے سربراہ نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ آیندہ پانچ سال کے دوران سی ٹی بی ٹی کی توثیق کردے۔لاسینا ضربو نے امریکی خبررساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس ( اے پی) کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کو معاہدے کی توثیق کرنے والا اگلا اہم ملک ہونا چاہیے اور مجھے امید ہے کہ اس میں پانچ سال سے کم عرصہ لگے گا۔انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال ایران اور چھے بڑی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری معاہد ے سے مشرق وسطیٰ میں اعتماد کی فضا بحال ہوئی ہے اور اس سے دوسروں کو بھی آگے آنے میں مدد ملے گی۔