خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل پر اقوام متحدہ جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے: امریکی مندوب

اسرائیل پر

اسرائیل پر اقوام متحدہ جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے: امریکی مندوب

نیویارک:(ملت آن لائن) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر اقوام متحدہ جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ اقوام متحدہ کی پالیسی اسرائیل، فلسطین تنازع کو مزید خراب کر رہی ہے۔ مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کے دوران امریکی مندوب نکی ہیلی نے جانبدارانہ رویہ اپناتے ہوئے فلسطین پرتنقید اور اسرائیل کی مدح سرائی کی۔ اپنے خطاب میں نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ اسرائیل فلسطین معاملے پر وقت ضائع کر رہی ہے۔ اسرائیل پر اقوام متحدہ جانبدارانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے دعیویٰ کیا کہ اقوام متحدہ کی پالیسی اسرائیل، فلسطین تنازع کو مزید خراب کر رہی ہے۔ لبنان میں حزب اللہ نے جدید ہتھیاروں کا انبار جمع کر رکھا ہے۔ ایران بھی خطے کی خراب صورتحال کا بڑا ذمہ دار ہے۔ نکی ہیلی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کو زبردستی کسی ڈیل کے لیے مجبور نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ تبدیل نہیں ہوگا۔