خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل کےپاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں،تمام کا رْخ ایران کی جانب ہے

واشنگٹن(آئی این پی)سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے اس بات کا انکشاف کر دیا کہ اسرائیل کے پاس 200 ایٹمی ہتھیار ہیں۔ تمام کا رْخ ایران کی جانب ہے، اسرائیل ، کو ایران کے ایٹمی پروگرام سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔سابق امریکی وزیر خارجہ کولن پاول نے اسرائیل کے ایٹمی ہتھیاروں کے متعلق انکشاف گذشتہ سال اپنے ایک کاروباری رفیق اور ڈیموکریٹ پارٹی کو عطیات دینے والے جیفری لیڈز کو تحریر کی گئی ایک ای میل میں کیا تھا۔اس ای میل کو ڈی سی لیکس نامی ایک گروپ نے ہیک کرکے LobeLog نامی فارن پالیسی بلاگ میں شائع کیاتھا۔اسرائیل نے ایٹمی ہتھیاروں کی موجودگی کو کبھی سرکاری سطح پر تسلیم نہیں کیا۔سابق امریکی وزیر خارجہنے کہا 200 ایٹمی ہتھیاروں کے ہوتے ہوئے ، اسرائیل ، کو ایران کے ایٹمی پروگرام سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔