خبرنامہ انٹرنیشنل

اسرائیل کے غزہ کے علاقے میں حماس کے ٹھکانوں پر حملے

غزہ ۔ 7 مئی (اے پی پی) اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ سے راکٹ داغے جانے کے بعد اْس کی ایئر فورس نے جنوبی غزہ میں عسکریت پسند تنظیم حماس کے دو دہشت گردانہ مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔ سن 2014 کی پچاس روزہ جنگ کے بعد سے غزہ اور اسرائیلی سرحد پر مسلسل چا دنوں سے کشیدگی جاری ہے۔ اس دوران فریقین نے ایک دوسرے پر مارٹر اور ٹینکوں سے گولے داغے ہیں۔ اسرائیل پر راکٹ داغنے کی ذمہ داری کسی فلسطینی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن اسرائیل نے فائر بندی کی اس خلاف ورزی کا ذمہ دار حماس کو ٹھہرایا ہے۔ غزہ پٹی کے فلسطینی علاقے پر انتہا پسند عسکری تنظیم حماس کو کنٹرول حاصل ہے۔