خبرنامہ انٹرنیشنل

اسلامی ممالک اسرائیل پرشدید برہم

اقوام متحدہ:(اے پی پی) اسلامی ممالک نے اقوام متحدہ میں اسرائیل کے بارے میں نصب کیے جانے والے ایک پوسٹر پر شدید احتجاج کیا ہے۔اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور جنرل اسمبلی کے صدر موگنیز لیکتوف کے نام الگ الگ مراسلوں میں ،دنیا کے57 اسلامی ملکوں کی جانب سے مذکورہ پوسٹر کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔اس پوسٹر میں بیت المقدس شہر کو اسرائیل کا دارالحکومت ظاہر کیا گیا ہے۔فلسطینی مندوب کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بیت المقدس پر اسرائیل کے حق حکمرانی پر تاکید کرنے والے والا کوئی بھی اقدام، قانونی ، سیاسی اور اخلاقی قوانین کے منافی اور ناقابل قبول ہے۔فلسطین کے عوام آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جس کا درالحکومت بیت المقدس ہوگا۔