خبرنامہ انٹرنیشنل

اسلام آباد بند کرنا فائنل راؤنڈ ہے ، اس کو کامیاب بنانے کیلئے آخری حد تک جائیں گ

اسلام آباد (ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنا فائنل راؤنڈ ہے اور اس راؤنڈ کو کامیاب بنانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے ، نواز شریف کے پاس حکو مت کرنے کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا ، متنازع خبر فیڈ کرنے میں وزیر اعظم کے مو ٹو گینگ کا ہاتھ ہے ۔ وہ منگل کو نجی ٹی وی کو انٹر ویو دے رہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے بعد نواز شریف کے پاس حکومت کرنے کا کوئی جواز نہیں رہتا ۔ اب وزیر اعظم جواب یا استعفیٰ دیں ۔ اسلام آباد بند کرنا فائنل راؤنڈ ہے اور اس راؤنڈ میں ہم آخری حد تک جائیں گے ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے خود کو بچانے کیلئے ملک کو نقصان پہنچا یا ہے اور ان کی ترجیح اپنا پیسہ بچانا ہے ۔انگریزی اخبار میں متنازع خبر فیڈ کرنے میں وزیر اعظم ہاؤس کے مو ٹو گینگ کا ہاتھ ہے ۔ خبر لیک کر کے اسرائیلی اور بھارتی لابی کی مدد کی گئی ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ یہ سراج الحق سے پوچھنا چاہئے کہ وہ سڑکوں پر کیوں نہیں نکل رہے ہیں۔ سب نے دیکھ لیا ہے کہ پار لیمنٹ نے پاناما لیکس پر کچھ نہیں کیا ہے ۔ بلاول بھٹو کا 27دسمبر کے تاریخ دینا نواز شریف کو بچانا ہے ۔ ہمارے پاس اب سڑکوں پر آنے کا واحد راستہ بچا ہے ۔ چیئر مین تحریک انصاف نے کہا کہ انتشار سے ڈر کر چوروں کی غلامی قبول نہیں کر سکتے ۔