خبرنامہ انٹرنیشنل

اسلام آباد :112 سالہ اسرائیلی شخص دنیا کا معمر ترین شخص ہے، گیننیس ورلڈ ریکارڈ

اسلام آباد:(اے پی پی) گیننیس ورلڈ ریکارڈ نے پہلی اور دوسری عالمی جنگ میں زندہ بچ جانے والے 112 سالہ اسرائیلی شخص کو دنیا کا موجودہ معمر ترین شخص قرار دیاہے جوکہ نازیوں کی طرف سے یہودیوں کے کئے جانے والے قتل عام میں زندہ بچ نکلاتھا۔ جمعرات کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق یسریل کرسٹل نامی اسرائیلی شخص 15 ستمبر 1903ء کو موجودہ پولینڈ میں پیداہواتھا۔وہ پہلی عالمی جنگ تک پولینڈ میں رہا تاہم دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے علاقہ پر قبضہ کے بعد اسے آستویچز نامی کیمپ میں بھیج دیا گیا ۔گیننیس کے ریکارڈ بارے شعبہ کے سربراہ مارکو فرائیگیٹی نے یسریل کرسٹل کے معمر ترین شخص ہونے کی تصدیق کی ہے۔ کرسٹل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ طویل عمری کے راز بارے کچھ نہیں جانتا۔