خبرنامہ انٹرنیشنل

اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، برطانوی وزیراعظم

اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، برطانوی وزیراعظم

لاہور:(ملت آن لائن) اسلام کا درست تشخص اجاگر کرنے کےلیے برطانیہ بھر کی 200 سے زائد مساجد سب کےلیے کھول دی گئیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہاہےکہ اسلام امن و محبت کا درس دیتا ہے، مختلف مذاہب، رنگ و نسل کے افراد کو مل کر برطانوی معاشرے میں مثبت کردار یقینی بنانا چاہیے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے بھی مسجد کا دورہ کیا، مسجد اوپن ڈے کو خوش آئند اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسلام کو مزید سمجھنے کا موقع ملا۔ جامع مسجد میڈن ہیڈ کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ مسجد میں تمام مذاہب کے لوگوں کی شرکت مثبت اقدام ہے۔ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے نے اسلامی لٹریچر کا بھی مطالعہ بھی کیا
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیئے….خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحران بے مقصد ہے، امیرِ قطر

دوحہ(ملت آن لائن)امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد آلِ ثانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی ریاست کا چار خلیجی عرب ممالک کے ساتھ بحران بے مقصد ہے اور قطر پہلے کی طرح ہی مضبوط ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کی اس تقریر کا متحدہ عرب امارات کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے ترکی بہ ترکی جواب دیا اور کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ امیر قطر اپنے ہوش وحواس میں واپس آجائیں گے اور دہشت گردی کی حمایت بند کردیں گے۔انھوں نے کہاکہ تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں قطر کی اس کے مسائل کے حل میں کوئی مدد نہیں دیں گی۔انھوں نے مزید لکھاکہ ایک ہی جیسی تقریروں کے اعادے ، متاثرین سے کھیلنے ، فون کالز کے انتظار اور تعلقاتِ عامہ کی کمپنیاں الجھاؤ کا شکار قطری امیر کی بحران کے حل میں مدد نہیں دی سکتی ہیں اور توقع ہے کہ یہ 2020ء تک جاری رہے گا۔ میں یہ دعا کرتا ہوں کہ پریشانی اور الجھاؤ کے زمانے میں وہ ( امیر ِقطر) خود کو دھوکا نہیں دیں گے ۔وہ اپنے حواس بحال کریں گے ،عقل ودانش کا مظاہرہ کریں گے ،دوسروں کو نقصان پہنچانے ، انتہا پسندی اور دہشت گردی کی حمایت ترک کردیں گے۔