سیؤل۔ (اے پی پی) جنوبی کوریا کی فوج نے خبردار کیا ہے کہ شمالی کوریا کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی پر اسے سخت سزا دی جائے گی۔ جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری تنبیہہ کو نظر انداز کرنے کی صورت میں شمالی کوریا کو سخت سزا بھگتنا پڑے گی۔ شمالی کوریا کے حکام کو اس بات کو پیش نظر رکھنا چاہئے کہ ان کی طرف سے کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری انہی پر عائد ہوگی اور ایسی کارروائیاں ان کے آمرانہ نظام کے خاتمے کی رفتار تیز کردیں گی ۔ واضح رہے کہ قبل ازیں شمالی کوریا کی طرف سے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ فوجی مشقوں پر تنقید کے دوران جنوبی کوریا کے صدر کی رہائش بلیو ہاؤس پر حملے کی دھمکی دی گئی تھی۔