خبرنامہ انٹرنیشنل

اشرف غنی اورعبداللہ عبداللہ کیوجہ سےآپریشن کونقصان ہوگا ،امریکہ

نیویارک:(آئی این پی) افغانستان میں نیٹو اور امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ کے درمیان سیاسی محاذ آرائی سے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کو نقصان پہنچ سکتا ہے ، سیاسی محاذ آرائی کو ختم کرنا وقت کی اشد ضرورت ہے ، امریکہ کی خواہش ہے کہ افغان قیادت ایک پیج پر ہو اور اپنے سیاسی اختلافات مل بیٹھ کر حل کریں ۔امریکی میڈیاکے مطابق امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ ہم افغان قیادت کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ ہمارے لئے سب برابر ہیں ہمارا ان کو یہی پیغام ہے کہ وہ کوئی ایسا کھیل نہ کھیلیں جس کے نتیجے میں ہماری کامیابیاں ناکامیوں میں بدل جائیں ۔ ہم نہیں چاہتے کہ افغان قیادت کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کا دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے ۔