خبرنامہ انٹرنیشنل

اطالوی دارالحکومت روم میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج

روم ۔(ملت آن لائن) اطالوی دارالحکومت روم میں شدید برف باری سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا۔ایک ایسے وقت میں جب دنیا کے مختلف علاقوں میں موسمی حالات بتدریج تبدیل ہوتے جا رہے ہیں جہاں ان دنوں گرمی ہوتی تھی وہاں سردی اور بارشیں شروع ہو رہی ہیں۔خشک علاقوں میں برف باری ہو رہی ہے اور ان ساری چیزوں کا اثر عالمی موسمیات اور درجہ حرارت پر پڑ رہا ہے وہاں اطالوی دارالحکومت روم میں شدید برف باری ہوئی ، اولے پڑے اور پھرزور دار بارشیں شروع ہو گئیں جس سے زندگی پوری طرح مفلوج ہو کر رہ گئی۔پورا شہر برف کی سفید اور تازہ چادر میں لپٹ گیا۔ سڑکیں بند ہو گئیں۔ بہت سے ڈرائیور اپنی گاڑیاں راستے میں چھوڑ کر جانے پر مجبور ہو ئے۔شدید بارشوں نے بعض علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا کر دی۔جس کے باعث شہر کے بیشتر علاقوں میں چلنے والی بسیں بھی اپنے ڈپو پر کھڑی رہیں۔اطالوی دارالحکومت روم میں شدید برف باری، نظام زندگی مفلوج