خبرنامہ انٹرنیشنل

اطالوی پولیس نے داعش میں شامل ہونے کی کوشش میں6 مشتبہ افراد کے وارنٹ جاری کردیئے

روم:(اے پی پی)اطالوی پولیس نے داعش میں شامل ہونے کی کوشش میں کرنے والے 6 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق عدالت میں پیش کی گئی دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ ان میں سے 3 افراد ویٹی کن کے ساتھ ساتھ روم میں اسرائیلی سفارت خانے پر بھی ممکنہ حملوں پر تبادلہ خیال کر رہے تھے۔ میلان کے پراسیکیوٹر نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ 6 میں سے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چاروں کا تعلق مراکش سے ہے، جن میں ایک شادی شدہ جوڑا بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مر اکش کا ایک مرد اور اْس کی اطالوی بیوی گزشتہ سال اٹلی سے شام اور عراق چلے گئے تھے اور ابھی تک پولیس کی دسترس میں نہیں آ سکے ہیں۔