خبرنامہ انٹرنیشنل

افریقا:صحراسے 20 بچوں سمیت 34 لاشیں برآمد

الجزائر:(اے پی پی) افریقی ملک نائجراورالجزائر سے ملحقہ صحرائے صحارا سے 20 بچوں سمیت 34 تارکین وطن کی لاشیں ملی ہیں۔ نائجرمیں الجزائرکی سرحد کے قریب صحرائی علاقے آسامکا سے 34 افراد کی لاشیں ملی ہیں، ہلاک ہونے والوں میں 20 بچے، 9 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم دو کا تعلق نائجیریا سے ہے تاہم دیگر کی شناخت نہیں ہوپائی۔ نائجرکے وزیرداخلہ بازوم محمد ملنے والی لاشیں ممکنہ طورپرغیرقانونی تارکین وطن افراد کی ہیں جنہیں انسانی اسمگلر چھوڑکرچلے گئے تھے، جس کی وجہ سے یہ افراد 6 سے 12 جون کے درمیان بھوک اور پیاس سے ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ افریقا سے یورپ جانے والے غیرملکی تارکین وطن کا سب سے مقبول راستہ ہے صرف 2015 میں اس راستے سے ایک لاکھ 20 ہزار افراد یورپ جانے کے لئے گزرے۔