خبرنامہ انٹرنیشنل

افریقی ریاست کانگو میں اقوام متحدہ کے 2 اہلکار لاپتہ ہو گئے

کنساشا (ملت + آئی این پی) افریقی ریاست ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں اقوام متحدہ کے دو اہلکار لاپتہ ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کانگو میں اقوام متحدہ کے دو اہلکار لاپتہ ہو گئے ۔ عالمی ادارے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن فوجی ان اہلکاروں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک امریکی شہری ہے اور دوسرا سویڈن کا ایک باشندہ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں غیر ملکی کانگو میں چار مقامی باشندوں کے ہمراہ اچانک لاپتہ ہو گئے۔ یہ دونوں غیر ملکی اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک گروپ کے ارکان کے طور پر کانگو میں تعینات تھے۔