خبرنامہ انٹرنیشنل

افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

افریقی ملک روانڈا کی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد

لاہور:(ملت آن لائن) مشرقی افریقی ملک روانڈا کے دارالحکومت کِگلی کی مساجد میں لاؤنڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ دن میں 5 مربتہ لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے سے کِگلی کے ضلع نیاروگینگ کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ خیال رہے کہ نیاروگینگ ضلع روانڈا میں سب سے زیادہ مساجد والا علاقہ تصور کیا جاتا ہے۔ مسلم ایسوسی ایشن کے ایک اہلکار نے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اذان کے وقت لاؤڈ اسپیکر کی آواز کم بھی کی جا سکتی تھی۔ دوسری جانب روانڈا کے حکام کا کہنا ہے کہ مسلم کمیونٹی کو لاؤڈ اسپیکر پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ نیاروگینگ ضلع کے ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ میں نے دیکھا ہے کہ مسلم کمیونٹی نے اس پابندی پر عمل درآمد شروع کردیا ہے اور اس فیصلے نے ملسمانوں کو نماز کے اوقات میں مساجد میں جا کر عبادت کرنے سے نہیں روکا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ماہ روانڈا میں عمارتوں سے متعلق قوانین اور شور شرابے کے باعث 700 کلیساؤں کو بند کر دیا گیا تھا۔