خبرنامہ انٹرنیشنل

افریقی ملک گبون میں دوغیرملکی صحافی زخمی

افریقی ملک گبون میں دوغیرملکی صحافی زخمی
بری ولی:(ملت بآن لائن) افریقی ملک گبون کے دارالحکومت میں چاقو کے حملے میں دو غیرملکی صحافی زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گبون کے دارالحکومت لبری ولی میں 53 سالہ حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے 2 غیرملکیوں کو زخمی کردیا۔ حکام کے مطابق دونوں زخمی ڈنمارک کے شہری اور غیرملکی دستاویزی چینل کے صحافی ہیں۔ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے حملہ آور نے ان دونوں صحافیوں کو گبون کے دارالحکومت کے معروف سیاحتی مرکز میں نشانہ بنایا جب وہ خریداری میں مصروف تھے۔ ملزم نے کہا کہ اس نے مسلمانوں پر امریکی مظالم کے ردعمل میں یہ حملہ کیا۔ گبون کے وزیر دفاع نے حملہ آور کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم نے اپنے حملے کو مسلمانوں کے خلاف امریکی اقدامات اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا ردعمل قرار دیا ہے۔ حملہ آور کو گرفتارکرلیا گیا ہے جبکہ دونوں زخمی صحافیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
گبون کے دارالحکومت لبری ولی میں 53 سالہ حملہ آور نے چاقو کے وار کرکے 2 غیرملکیوں کو زخمی کردیا۔ حکام کے مطابق دونوں زخمی ڈنمارک کے شہری اور غیرملکی دستاویزی چینل کے صحافی ہیں۔ نائجیریا سے تعلق رکھنے والے حملہ آور نے ان دونوں صحافیوں کو گبون کے دارالحکومت کے معروف سیاحتی مرکز میں نشانہ بنایا جب وہ خریداری میں مصروف تھے۔ ملزم نے کہا کہ اس نے مسلمانوں پر امریکی مظالم کے ردعمل میں یہ حملہ کیا۔ گبون کے وزیر دفاع نے حملہ آور کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم نے اپنے حملے کو مسلمانوں کے خلاف امریکی اقدامات اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا ردعمل قرار دیا ہے۔