خبرنامہ انٹرنیشنل

افسران کی بیگمات جوتے پالش کرواتی ہیں، بھارتی فوجی

نئی دہلی:(ملت+اے پی پی) بھارتی فوجی نے اپنے افسران پرہی سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہوئے کہاہے کہ افسران کی بیگمات فوجیوں سے جوتے پالش اور اپنے کتوں کی خدمت کرواتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر پھر ایک ایسی وڈیو جاری کی گئی ہے جس میں بھارتی فوجی نے بھارتی حکومت اورفوج کے اعلیٰ حکام کو شرم دلواتے ہوئے کہاہے کہ فوجی افسروں کی بیگمات ان سے اپنے جوتے پالش اوراپنے کتوں کی خدمت گاری بھی کرواتی ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران یہ تیسرابھارتی فوجی ہے جس نے سورماؤں کی فوج کا شرمناک چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں کیاہے۔