نئی دہلی (آئی این پی) کشمیری رہنما افضل گرو کی برسی پرجواہر لال نہرو یونیورسٹی میں تقریب منعقد کرنے پرسابق لیکچرار کی گرفتاری مودی سرکار کومہنگی پڑی،واقعہ کے خلاف ملک بھر میں طلبہ سراپا احتجاج ہیں،40 یونیورسٹوں نے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ہڑتال کا اعلان کردیا، پولیس نے متعدد طلبہ کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے میڈیا کے مطابق بھارت میں جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے طلبہ یونین رہنما کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اب دہلی یونیورسٹی کے سابق لیکچرار ایس اے آر گیلانی کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ لیکچرار گیلانی کو غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکچراراور طلبا یونین کے لیڈر کنہیا کمار کی گرفتاری مودی سرکار کو بھاری پڑ گئی۔ گرفتاریوں کے بعد نوجوان سڑکوں پر نکل آئے احتجاج کیا اور ہڑتال کا اعلان کردیا۔40 یونیورسٹیوں نے بھی طلبا کے ساتھ اظہار یک جہتی کا اعلان کیا۔ سابق لیکچرار اور طلبا یونین لیڈر پر الزام ہے کہ انہوں نے افضل گورو کی پھانسی کی برسی پر پروگرام منعقد کیا تھا۔ اور بھارت مخالف نعرے لگوائے تھے۔ سابق لیکچرار ایس آر گیلانی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔