خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان، امریکی ڈرون حملے میں داعش کے اہم رہنما سمیت 7جنگجو ہلاک

کابل (ملت + آئی این پی) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے اہم رہنما سمیت 7جنگجو ہلاک ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی ڈرون حملے میں داعش کے اہم رہنما ملا بوزرگ سمیت 7جنگجو مارے گئے ۔مقامی حکام کاکہنا ہے کہ ڈرون حملہ ضلع کوٹ کے علاقے لاگورجی میں کیا گیا جس میں شدت پسندوں کو نشانہ بنایاگیا۔حملے میں شدت پسندوں کا اسلحہ اور گولہ بارود بھی تباہ ہوگیا۔افغان اور امریکی فورسز صوبے میں داعش کے خلاف باقاعدگی کے ساتھ حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔