خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان، فورسز کا 46 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ

کابل:(ملت+اے پی پی) افغانستان میں سکیورٹی فورسز نے 46 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغانستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 46 شدت پسند ہلاک اور43 زخمی ہوگئے جبکہ دھماکا خیز مواد پھٹنے کے واقعات میں 4 بچوں اور 5 طالبان رہنماؤں سمیت 11 افراد شدید زخمی ہوگئے۔