کابل(آئی این پی )افغانستان کے صوبہ بلخ میں مزار شریف کے قریب ہونے والے خود کش حملے میں 3 افراد ہلاک18 زخمی ہو گئے، دھماکے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کر لی ۔افغان میڈیا کے مطابق یہ دھماکہ صوبائی دار الحکومت مزار شریف کے قریب صبح آٹھ بجے کے قریب نواب آباد علاقے میں کیا گیا جس میں افغان نیشنل آرمی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ، دھماکے میں تین افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ، دھماکے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبو ل کر لی ہے۔