خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان، مسلح افراد کا نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ،2افراد ہلاک

افغانستان، مسلح افراد کا نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر حملہ،2افراد ہلاک
کابل: (ملت آن لائن)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،، حملہ آوروں نے داخل ہوتے وقت دستی بموں کی مدد سے حملہ کیا،افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے اور ٹی وی کے دفتر کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ۔افغان میڈیا کے مطابق فورسز کی وردی میں ملبوس 4 مسلح حملہ آوروں نے نجی ٹی وی شمشادکے مرکزی دروازے پر دھماکا کیا اور فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہوگئے۔دفتر میں 150 کے قریب ملازمین موجود تھے۔ افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے اور ٹی وی کے دفتر کی عمارت کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ حملہ آوروں سے مقابلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشت گرد حملے میں ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گارڈ کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ دیگر کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ تاحال کسی بھی دہشتگرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔