خبرنامہ انٹرنیشنل

افغانستان؛ بم دھماکوں میں ہلاکتوں کی تعداد 58 ہوگئی

کابل: (ملت+آئی این پی) افغانستان میں2روزہونے والے تین مختلف بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر58 ہو گئی جبکہ صوبہ قندھار میں ہونے والے دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے 5سفارت کار بھی مارے گئے۔افغان میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں 2روز قبل ہونے والے تین مختلف بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر58 ہو گئی ہے ۔ صوبہ قندھار میں ہونے والے دھماکے میں متحدہ عرب امارات کے 5سفارت کار بھی مارے گئے۔ قندھار میں یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب یو اے ای کے سفیر جمعہ محمد عبداللہ قندھار کے گورنر ہمایوں عزیزی سے ملاقات کے لیے وہاں موجود تھے۔ بتایا گیا ہے کہ زخمی ہونے والوں میں یہ دونوں اعلیٰ عہدیدار بھی شامل ہیں۔ قندھار حملے میں اس صوبے کے نائب گورنر اور واشنگٹن میں تعینات ایک افغان سفارت کار بھی مارے گئے۔ دوسری جانب کابل حملے میں زخمی ہونے والے اٹھانوے افراد میں سے دس کی حالت نازک بتائی گئی ہے